فیصل اختر کا نیا گیت ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول

کراچی: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی گلوکار فیصل اختر کا نیا گیت کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا دنیا بھر میں ریلیز کردیا گیا، اس رومانوی گانے نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔ مداحوں کو اپنے پسندیدہ گلوکار فیصل اختر کے نئے گانے کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار تھا۔

فیصل اختر کے اس نئے گیت کو استنبول کی دل کش لوکیشن پر شوٹ کیا گیا ہے، جس میں اسپین کی ماڈل نے جلوے بکھیرے ہیں اور ترکی کے ماڈل نے ان کا ساتھ دیا ہے۔
فیصل اختر نے اپنے نئے گانے کہاں کہاں میں نے تجھے ڈھونڈا نہیں دلربا کے بارے میں امریکا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس گیت کے دل چھولینے والے بول ناصر حسین اور میں نے مل کر لکھے ہیں جب کہ موسیقی توقیر ناصر اور ناصر حسین نے ترتیب دی ہے۔ اس گانے میں استنبول کے حسین نظارے دیکھنے کو ملیں گے اور سماعتوں میں رس گھولنے والی موسیقی سننے کو ملے گی۔ گیت کی ڈائریکشن سہیل جاوید نے دی ہے، جو گانوں کی وڈیو ڈائریکشن میں اپنی مثال آپ ہیں۔ سہیل جاوید ملک کے نامور گلوکاروں کے گانوں کی وڈیوز بنا چکے ہیں۔

سہیل جاوید نے بتایا کہ فیصل اختر کے نئے گیت کی وڈیو ڈائریکشن کے دوران ہم سب نے خوب انجوائے کیا۔ استنبول کی لوکیشن کو عمدہ انداز میں شوٹ کیا۔ گیت سماعتوں کو اچھا لگتا ہے۔ یہ گانا سن کر دل باغ باغ ہوجاتا ہے۔ گانا سننے اور دیکھنے میں لاجواب ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔