امریکا میں شدید گرمی، سابق صدر ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھل گیا
واشنگٹن: امریکا کے سابق صدر ابراہم لنکن کا مومی مجسمہ شدید گرمی کی تاب نہ لاتے ہوئے پگھل گیا۔
سخت موم سے بنایا ہوا یہ مجسمہ فروری 2024 میں شمال مغربی واشنگٹن کے ایک اسکول میں نصب کیا گیا تھا، جس کا مجموعی وزن 1360 کلوگرام ہے۔ 6 فٹ کے اس مجسمے میں سابق امریکی صدر کو کرسی پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے۔
شدید گرمی کے باعث ابراہم لنکن کے مومی مجسمے کا سر اور ٹانگیں پگھل گئیں۔ مجسمے کو پگھلتا ہوا دیکھ کر اسکول کی انتظامیہ نے اسے فوری ہٹادیا، کیونکہ لوگ پگھلتے ہوئے مجسمے کی تصاویر لے کر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کررہے تھے۔
مجسمہ پگھلنے کا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا، بلکہ ماضی میں بھی ابراہم لنکن کا مجسمہ پگھلتا رہا ہے۔