کورونا کے باعث اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس کا انتقال!
اسلام آباد: سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد اسلم کورونا کے باعث انتقال کرگئے۔
سردار محمد اسلم ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھے، اُنہیں گزشتہ چند دنوں سے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
سابق چیف جسٹس سردار اسلم کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے چار بجے کہوٹہ میں ہوگی۔