بجٹ سے سب خوش ہوں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان بجٹ کے حوالے سے خاصے پُرامید ہیں، اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔
اس موقع پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ خان صاحب کیا عوام دوست بجٹ ہوگا؟
اس سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج سب خوش ہوں گے۔
خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ پیش کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین بجٹ پیش کررہے ہیں، جس میں کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔