کابل سے 5 دن میں 18 ہزار افراد کا انخلاء
کابل:طالبان کے افغانستان پر قبضے کے بعد گزشتہ 5 دن کے دوران دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ سے 18 ہزار افراد کا انخلاء کرایا گیا ہے۔
یہ اعداد و شمار ایک نیٹو عہدے دار نے میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں بتائے ہیں۔
مذکورہ نیٹو عہدے دار کا مزید کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ کے تمام دروازوں پر شہریوں کا رش ہے۔
نیٹو عہدے دار نے یہ بھی کہا ہے کہ ویک اینڈ پر کابل ایئر پورٹ سے انخلاء کا عمل دو گنا کرنے کا ارادہ ہے