آرمی چیف سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات، افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دل چسپی کے امور اور افغانستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کیمینارا نے اہم ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے باہمی تعاون کے فروغ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔
ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پر بھی غور جب کہ باہمی دل چسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یورپی یونین کی سفیر نے افغانستان کی صورت حال میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر بات کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی کثیر الجہتی تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔ پاکستان یورپی ممالک سے اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔