انگلش ٹیم آئسولیٹ، مورگن کی جگہ بین اسٹوکس قیادت کریں گے

لندن: انگلش ٹیم کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیم پر کورونا کے حملے کے باوجود پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی.

این مورگن کی جگہ بین اسٹوکس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے، ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے،جو ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، کپتان بین اسٹوکس، ثاقب محمود، گریک اورٹن، ڈیوڈ پین، جون سمپسن، زیک کرالی، لوئس گریگوری، ڈین لارنس، جیمزونس، میٹ پارکنسن، ڈیوڈملان،فل سالٹ، بین ڈکٹ، جیک بال، ڈینی برگس، بریڈن چیس،ٹام ہیلم اور ول جیکس شامل ہیں۔ 9 ایسے کھلاڑی انگلش ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں، جو پہلی بار اپنی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے، تاہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کی جائے گی، جس کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ای سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے خلاف انگلش اسکواڈ اب آئسولیشن میں چلاگیا ہے، پاکستان کے خلاف ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے نئے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔