انگلینڈ کا دورہ پاکستان، انگلش بورڈ 48/24 گھنٹے میں فیصلہ کرے گا

لندن: انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے اچانک دورہ پاکستان منسوخ کرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کے دورے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی الرٹ کی وجہ سے دورۂ پاکستان سے دستبرداری کے فیصلے سے آگاہ ہیں، ہم اپنی سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں جو صورت حال کو مکمل طور پر سمجھنے کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔
ای سی بی نے کہا کہ بورڈ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرے گا کہ آیا ہمارا دورہ جاری رہنا چاہیے۔
دوسری طرف برطانوی میڈیا بھی نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کے دورہ پاکستان کو مشکوک قرار دے رہا ہے۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے آئندہ ماہ دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔