فرانس کا داعش صحارا کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ

پیرس: فرانس نے داعش کے ایک اہم رہنما کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس نے صحارا کے سربراہ کی ہلاکت کا دعویٰ کردیا۔ فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر دولت اسلامیہ صحارا ریجن کے سربراہ عدنان ابو ولید کی ہلاکت کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی افواج نے ایک آپریشن میں عدنان ابوولید کو ہلاک کیا، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک بڑی اور اہم کامیابی ہے۔


فرانسیسی وزیر دفاع کی جانب سے بھی ٹویٹ میں کہا گیا کہ عدنان ابوولید کی ہلاکت فرانس اور اتحادی ممالک کے لیے کامیابی ہے جب کہ ہماری دعائیں ان تمام فوجیوں کے ساتھ ہیں جو اس لڑائی میں ہلاک یا زخمی ہوئے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔