ایلون مسک 6 ہفتے بعد ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑ دیں گے

نیویارک: بین الاقوامی شہرت یافتہ بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ٹیسلا، اسپیس ایکس کے بانی اور حال ہی میں ٹوئٹر کے سی ای او کا عہدہ سنبھالنے والے ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹ میں یہ اعلان کیا گیا ہے ٹوئٹر کی نئی سی ای او پہلی مرتبہ ایک خاتون ہوں گی جو اگلے 6 ہفتوں میں چارج سنبھالیں گی۔
خاتون سی ای او کی شناخت کو تاحال باضابطہ طور پر ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ این بی سی یونیورسل میں ایڈورٹائزنگ کی سربراہ لنڈا یاکارین، مسک کے بعد ایگزیکٹو چیئرمین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر (سی ٹی او) کا عہدہ سنبھالیں گی اور ٹوئٹر کی قیادت کریں گی۔
ایلون مسک سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد پروڈکٹ، سافٹ ویئر اور سیسوپس کی نگرانی سمیت ٹوئٹر کے مختلف شعبے سنبھالیں گے۔
خیال رہے کہ ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا، جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بہتر شخص کے ملتے ہی سی ای او کی ذمے داری چھوڑ دیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔