میانمار: بغاوت کا الزام، امریکی صحافی کو 11 برس قید کی سزا

رنگون: میانمار کی عدالت نے امریکی صحافی کو 11 سال قید کی سزا سنادی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 37 سالہ ڈینی فینسٹر کے وکیل تھان زاؤ آنگ نے سزا کی تصدیق کردی۔
ڈینی فینسٹر کو بغاوت، غیر قانونی ایسوسی ایشن اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات پرسزا سنائی گئی۔
آن لائن نیوز میگزین ‘فرنٹیئر میانمار’ کے منیجنگ ایڈیٹر ڈینی فینسٹر کو مئی میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ میانمار سے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔ ڈینی فیسٹر رنگون کی جیل میں قید ہیں۔ ان کے کیس کی سماعت بھی خفیہ رکھی گئی تھی۔
فرنٹیئر میانمار کے ایڈیٹر ان چیف تھامس کین کا کہنا تھا کہ ڈینی فینسٹر کو ان الزامات کے تحت سزا دینے کا کوئی جواز نہیں تھا۔ فرنٹیئر میانمار میں سب اس فیصلے سے مایوس ہیں۔
رواں برس فروری میں میانمار کی فوج نے آنگ سان سوچی کی حکومت کو برطرف کردیا تھا۔ سوچی تب سے اپنے گھر میں نظربند ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔