آئی ایم ایف شرائط پر برآمدی شعبے اور کسانوں کیلئے بجلی سبسڈی ختم

اسلام آباد: آئی ایم ایف کڑی شرائط پر حکومت کی جانب سے عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے برآمدی شعبے کے لیے بجلی 12 روپے 13 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔
برآمدی شعبے اور کسانوں کے لیے بجلی پر 65 ارب روپے کی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور کسانوں کے لیے بجلی 3.60 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔
نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا اور کہا سبسڈی دینے اور ختم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر عمل درآمد کے باعث ملک بھر میں بدترین مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں جب کہ اشیاء ضروریہ کے دام بھی آسمان سے باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔