بجلی لوڈشیڈنگ، مایا علی فرائنگ پین سے کپڑے استری کرنے پر مجبور

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی مقبول اداکارہ مایا علی نے بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث فرائنگ پین سے کپڑے استری کرنے کی ویڈیو شیئر کردی۔
اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دلچسپ ویڈیو شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
اس ویڈیو میں مایا کو اپنے باورچی خانے میں فرائنگ پین کو چولہے پر گرم کرکے اس سے اپنی ٹی شرٹ استری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مایا علی نے بغیر نام لیے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسٹوری پر لکھا کہ جب 8 گھنٹوں سے بجلی نہ ہو باقی آپ سمجھ دار ہیں۔
اداکارہ کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں جب کہ کئی صارفین نے مایا کی اس اسٹوری کو مریم نواز کے فرائنگ پین سے کپڑے استری کرنے والے بیان پر مزاحیہ ردِعمل قرار دیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔