انتخابات سے پاکستانی معیشت کو اعتماد ملے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال عام انتخابات کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے۔
اے ڈی بی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال 2024 کے دوران پاکستان کو مہنگائی، معاشی مشکلات کا سامنا رہے گا اور رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی، تاہم انتخابات سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ مالی سال کے دوران توانائی کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے جب کہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کے لیے پاکستان کو اصلاحات ایجنڈے پر عمل درآمد کرانا ضروری ہے، پاکستان کو مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان کو مستحکم معاشی گروتھ کے لیے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا، سیاسی عدم استحکام اور سیلاب کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی، تاہم مستحکم گروتھ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کی معیشت کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔