کسی آر او کو نہیں بدلا، نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی: الیکشن کمشنر سندھ

کراچی: الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے کہا ہے کہ 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔
الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ نے ایکسپو سینٹر ڈسپیچ سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اکثر پولنگ سامان کی تقسیم میں کچھ تاخیر ہوجاتی ہے، لیکن میٹریل یا اسٹاف کی وجہ سے کوئی تاخیر نہیں ہورہی، پولنگ سامان کی تقسیم میں ٹیکنیکل میٹریل یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں، اسٹاف اور انتخابی سامان شام 4،5 بجے سے پہلے پولنگ اسٹیشن پہنچ جائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کو سیکیورٹی کا زیادہ پتا ہے، وہ آپس میں رابطے میں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی جہاں کنیکٹویٹی ہے وہاں صحیح وقت پر نتائج آئیں گے جب کہ پریزائیڈنگ افسر کو آکر میٹریل اور فارم نمبر 45 دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن کا آر او نہیں بدلا، لہٰذا اس حوالے سے چلنے والی خبریں من گھڑت ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔