احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے مزید کام کرنے سے معذرت کرلی، اس کے بعد سابق کپتان رمیز راجا کو یہ عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو بتادیا مزید کام نہیں کرسکتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی احسان مانی کے بطور چیئرمین اگلے تین سال کے لیے ذمے داریاں نبھانے سے انکار کی تصدیق کردی ہے. جس کے بعد رمیز راجا کو یہ عہدہ ملنے کا امکان ہے.
احسان مانی کے عہدے کی میعاد 24 اگست کو پوری ہوگئی تھی، جس کے بعد پیٹرن وزیراعظم کی جانب سے گورننگ بورڈ کے لیے مزید 2 ارکان کی نامزدگی کرنا ہے، احسان مانی نے وزیراعظم سے دو ملاقاتیں کیں اور وہ دوبارہ سربراہ کرکٹ بورڈ منتخب ہونے کے لیے مضبوط امیدوار خیال کیے جارہے تھے۔
ذرائع کے مطابق اہم حلقوں کی جانب سے رمیز راجا کو پی سی بی کا سربراہ بنانے کے لیے مہم چلائی جارہی تھی، احسان مانی رمیز راجا کے حق میں نہیں تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔