بچوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کے کارآمد نسخے

نیویارک: بچوں کا قوت مدافعت کا نظام کمزور ہوتا ہے، بچوں میں قوت مدافعت کے نظام کو تقویت دینے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک، مناسب مقدار میں نیند اور جسمانی سرگرمی کے ساتھ پیار بھری دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔
بیماری ہر بچے کی زندگی کا ایک عام حصہ ہے۔ کچھ بیماریاں اچانک آتی ہیں اور اکثر تھوڑے ہی عرصے میں خود ہی ٹھیک ہوجاتی ہیں۔ چونکہ ان کا مدافعتی نظام ناپختہ ہوتا ہے، اس لیے بچے ان شدید بیماریوں کے لیے بالغوں کے مقابلے زیادہ حساس ہوتے ہیں اور انفیکشنز ہونا بھی بچے کی قدرتی مزاحمت کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔
بنیادی حفاظتی ٹیکوں کے علاوہ یہاں کچھ دیگر اقدامات ہیں جو بچے کی پیدائش سے لے کر جوانی تک بہتر صحت کو یقینی بناتے ہیں۔
معمول کا طبی معائنہ: یہ بچپن کا مسلم شدہ اصول سمجھیں۔ طبی پیشہ ور افراد سے بچے کا ضروری معائنہ کرواتے رہیں۔ اگر یہ ممکن نہیں تو فارمولا فیڈ ایک تسلی بخش متبادل ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بچے کو کافی مقدار میں تازہ سبزیاں، پھل اور پروٹین سے بھرا کھانا فراہم کریں۔
اپنے گھر کو دھویں سے پاک رکھیں: سگریٹ نوشی ترک کرنا والدین کے ساتھ بچے کی صحت کے لیے بھی اچھا ہے۔ تمباکو نوشی آپ کے بچے کے کان اور گلے کے انفیکشن کے ساتھ دمہ اور دیگر وجوہ سے موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
اپنے بچے کو کافی نیند لینے کی ترغیب دیں: بچوں کو دن میں 18 گھنٹے تک کی ضرورت ہوتی ہے اور بڑے بچوں کو دن کے وقت قیلولہ سمیت 10 سے 12 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
کیا آپ کا بچہ کافی ورزش کرتا ہے: بچوں کو ہر روز کم از کم ایک گھنٹے کی جسمانی سرگرمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ مستقبل میں وزن پر قابو پانے اور دل کی صحت کے لیے کلید ہے۔ کوشش کریں کہ آپ کا بچہ کمپیوٹر یا ٹی وی کے سامنے زیادہ وقت نہ گزارے۔
اپنے بچے کے وزن کی نگرانی کریں: بچپن میں موٹاپے سے ذیابیطس، دل کی بیماری، کینسر، گٹھیا اور دیگر کئی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بچے ورزش اور خوراک کے صحیح توازن سے صحت مند وزن برقرار رکھ سکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔