وزیر تعلیم سندھ کی اسکولز دو ہفتے بند کرنے کی تجویز!

کراچی: وزیر تعلیم سندھ نے دو ہفتے کے لبے اسکول بند کرنے کی تجویز دی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر تعلیم نے دو ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کی تجویز دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز مالکان نے وزیر تعلیم کو فیصلے پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسکولز مالکان کا کہنا ہے کہ پہلے عوامی مقامات، سنیما، واٹر پارک بند کرائیں، پھر اسکولز کا سوچیں۔
دوسری جانب محکمہ تعلیم سندھ نے ماہ رمضان میں اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کردی ہے، جس کے تحت صبح کی شفٹ والے اسکولز کے اوقات 7:30 سے 11:30 ہوں گے اور دوسری شفٹ کے اسکولز 11:45 سے 02:45 تک کھلیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔