ایکواڈور: جیل میں خونریز تصادم، 29 قیدی ہلاک

گوایاکل: ایکواڈور کی جیل میں دو گینگس کے درمیان تصادم میں 29 قیدی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قیدیوں کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے۔
جیل حکام کے مطابق پولیس اور فوج کی جانب سے 5 گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد صورت حال پر قابو پایا گیا۔
دوسری جانب ایکواڈور کے اٹارنی جنرل دفتر کا کہنا ہے کہ جیل میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والے خونریز تصادم کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں بھی ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 79 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جب کہ اس سے قبل ایکواڈور کی لٹورل جیل میں بھی قیدیوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔