کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی خرم آباد، ملیر اور کورنگی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے جنوب میں 100 کلو میٹر دور تھا۔
زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے مکین گھروں سے باہر نکل آئے۔