انڈونیشیا: جاوا میں زلزلے سے 44 افراد ہلاک اور300 زخمی

جکارتا: انڈونیشیا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 44 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے، بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے 44 افراد ہلاک اور300 سے زائد زخمی ہوئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 تھی اور اس کا مرکز جاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے جکارتا میں محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق 44 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
زلزلے سے متاثر علاقے میں آفٹر شاکس بھی محسوس کیے جارہے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔