کمپیوٹر میں فنی خرابی کا شاخسانہ، امریکا بھر میں پروازیں معطل

واشنگٹن: کمپیوٹر میں فنی خرابی سے امریکا بھر میں پروازیں معطل ہوگئیں، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے بتایا ہے کہ کمپیوٹر سسٹم میں فنی خرابی کے نتیجے میں امریکا بھر میں پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
ایف اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نوٹس ٹو ایئر مشنز سسٹم فیل ہونے سے امریکا بھر میں فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے۔
ایف اے اے کے مطابق فنی خرابی کے باعث امریکا بھر میں پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فنی خرابی دُور کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے اور جلد پروازوں کا سلسلہ بحال ہوجائے گا۔
نوٹس ٹو ایئر مشنز سسٹم پائلٹس کو مختلف خطرات سے آگاہ کرتا اور مختلف تکنیکی تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
ابھی یہ واضح نہیں کہ اس سسٹم میں خرابی کیوں ہوئی اور اس کی شدت کیا ہے۔
اس سے قبل دسمبر میں بھی جان لیوا برفانی طوفان کے نتیجے میں امریکا بھر میں ہزاروں پروازوں کو منسوخ کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔