کراچی، رکشاؤں سے کروڑوں مالیت کی منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتار

کراچی: اینٹی نارکوٹکس و کسٹم کی ٹیم کا اردو یونیورسٹی کے قریب یونیورسٹی روڈ پر دو رکشاؤں پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ، رکشاؤں سے دو من کے قریب اعلیٰ قسم کی چرس اور افیم برآمد کی گئی ہے۔
یونیورسٹی روڈ پر خفیہ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس کی جانب سے چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی منشیات چرس اور افیم کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔
نارکوٹکس ٹیکس افسر اور ان کی ٹیم نے برآمد شدہ منشیات چرس اور افیم دو رکشاؤں اور دو ملزمان کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر لیے گئے۔
چھاپے کے دوران نارکوٹکس ٹیکس کی ٹیم ایک سرکاری پرائیویٹ گاڑی اور چار موٹر سائیکلوں پر سوار تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔