ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی

کراچی: بدھ کو ملک میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ ایک دن اضافے کے بعد پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر پھر سستا ہوگیا۔
آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 17 پیسے کم ہوا ہے، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 281 روپے 72 پیسے ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 3 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کا بھاؤ 282 روپے 42 پیسے ہے۔
واضح رہے کہ 2023 میں ڈالر 55 روپے مہنگا ہوا، سال کے دوران روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد گری۔
دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار تین سو روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 12 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 62 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں یہ قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2 ہزار 82 ڈالر ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔