ڈرل مین نے زبان سے 57 پنکھے روک کر نیا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا
روم: ڈرل مین کے نام سے معروف اسٹنٹ مین نے اپنی زبان سے 57 بجلی سے چلنے والے پنکھوں کو روک کر نیا ورلڈ ریکارڈ بناڈالا۔
بھارت کے اسٹنٹ مین نے ایک منٹ میں زبان سے57 برقی پنکھوں کو روک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
کرانتی کمار پانیکرا المعروف ڈرل مین نے یہ کارنامہ اطالوی ٹی وی سیریز میں سرانجام دیا۔
کرانتی کمار نے متعین کردہ وقت میں 57 پنکھوں کو زبان سے روک کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔