سجل، کبریٰ، یمنیٰ صنف آہن میں کس روپ میں نظر آئیں گی؟

کراچی: ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں سجل علی، یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، سائرہ یوسف اور رمشا خان اہم کرداروں میں دکھائی دیں گی۔
اسی سیریل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر سجل علی اور کبریٰ خان کی تصاویر گردش کررہی ہیں جن میں دونوں اداکارائیں آرمی یونیفارم میں ملبوس ہیں۔

اس ڈرامے کی مصنفہ عمیرہ احمد نے بھی مذکورہ تصاویر شیئر کیں، ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبریٰ خان اور سجل علی نے آرمی یونیفارم پہنا ہوا ہے اور وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
دھیان رہے کہ ’صنف آہن‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ندیم بیگ دیں گے اور اسے ایک نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے کو ہمایوں سعید، ان کی اہلیہ، ثناء شاہ نواز اور شہزاد نصیب نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‘آئی ایس پی آر’ نے بھی معاونت کی ہے۔
اس کی مرکزی کاسٹ میں سائرہ یوسف، سجل علی، کبریٰ خان، یمنٰی زیدی اور رمشا خان شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔