ڈاکٹر ذاکر نائیک کی 29 روزہ دورے پر پاکستان آمد

اسلام آباد: معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے جو 28 اکتوبر تک ملک میں قیام کریں گے۔
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، ایڈیشنل سیکریٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان اور پارلیمانی سیکریٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری سمیت دیگر نے استقبال کیا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جب کہ نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گے۔
پاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلیٰ حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جب کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جب کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامی بصیرت اعتماد اور یقین کو فروغ دیتی ہے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد پہنچایا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔