پاکستانی روپیہ بے وقعت، ڈالر کی اونچی اُڑان
کراچی: تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھنے میں آرہی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ 3 ماہ سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168 روپے 94 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 169 روپے 80 پیسے ہوگئی تھی۔
بدھ کو بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 169 روپے 63 پیسے کی سطح پر آگیا جو ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے۔
واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12 روپے سے زائد کم ہوچکی، ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ڈالر کے نرخ میں تسلسل کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے نیک شگون ہرگز نہیں۔