روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت برقرار

کراچی: آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگئی جب کہ سونے کی قیمت برقرار رہی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کا بھاؤ 279 روپے 67 پیسے ہے۔ انٹربینک میں آج ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر گزشتہ روز 6 پیسے سستا ہوکر 279 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار 27 ڈالر پر برقرار ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2 ہزار 47 ڈالر فی اونس ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔