کیا گرمی میں اضافے سے سولر پینلز کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے

کراچی: عام طور پر لوگ تیز دھوپ اور شدید گرمی میں سولر پینلز سے زائد بجلی کے حصول کی توقع رکھتے ہیں، کیا واقعی ایسا ہے یا نہیں۔ اس حوالے سے ماہرین شمسی توانائی کا کہنا ہے، جدید سولر پینل 15 سے25 درجے سینٹی گریڈ میں بہترین کام کرتے،گرمی 25°C سے بڑھے تو ہر 1 درجے بڑھاؤ پر پینل کی کارکردگی0.3 سے0.5 فیصد کم ہو جاتی ہے کہ سولر سیلوں میں بجلی پیدا کرتے الیکٹرون (ایٹم) حد سے زیادہ باؤنس کرتے ہیں، یوں وولٹیج کم جنم لیتا اور بجلی بھی کم بنتی ہے.
ماہرین کی روسے شدید گرمی میں پینلوں کی کارکردگی بہتر رکھنے کے لیے یہ عمل کیجیے، چھت پہ پینل اسٹینڈ پر لگائیے، پینلوں کا رنگ ہلکا ہو اور وہ ریفلیکٹیو میٹریل سے بنے ہوں، دیگر متعلقہ آلات سائے میں لگوائیے.
یاد رہے، ’’مونوکرسٹلائن‘‘ سولر پینل عام موسم میں زیادہ بجلی بناتے مگر شدید گرمی میں اچھا کام نہیں کرتے، ’’پولی کرسٹلائن‘‘ پینل عام حالات میں کم بجلی بناتے مگر شدید دھوپ میں بھی اپنی کارکردگی بحال رکھتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔