چینی خاتون کی زندگی پر مبنی فلم کی ریلیز کیوں روک دی گئی؟

چینی جنگجو خاتون کی زندگی پر مبنی ایکشن ‘مولان’ کی ریلیز روک دی گئی، یہ دوسرا موقع ہے، جب فلم کی ریلیز ملتوی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے والٹ ڈزنی نے ایک بار پھر اپنی فلم ’مولان‘ کی ریلیز آگے بڑھا دی ہے۔
ایکشن فلم ‘مولان’ کو پہلے رواں سال مارچ میں ریلیز کیا جانا تھا، اس کے ٹریلر کو شان دار ردعمل ملا، لیکن کورونا بحران کے پیشِ نظر ریلیز کی تاریخ 24 جولائی کر دی گئی۔
البتہ فلم کی ریلیز پھر روک دی گئی ہے، اب یہ ایکشن فلم 21 اگست کو ریلیز ہوگی۔ البتہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگست میں بھی صورت حال واضح ہونا حتمی نہیں۔
خیال رہے کہ کورونا بحران کی وجہ سے انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے، شوٹ روک دیے گئے ہیں اور فلموں کی ریلیز ملتوی کر دی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔