دنیا کے سب سے لمبے جنگلی سانپ کی دریافت

جکارتہ: دنیا کا سب سے لمبا جنگلی اژدھا یا سانپ انڈونیشیا میں دریافت کیا گیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ انڈونیشیا کے خطے Maros میں دریافت ہونے والا اژدھا دنیا کا سب سے لمبا جنگلی سانپ ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ شواہد کی تصدیق سے واضح ہوتا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 23 فٹ اور 8 انچ ہے۔
یہ اژدھا ابھی جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ایک ادارے کی نگہداشت میں ہے۔
اس سانپ کی نگہداشت Diaz Nugraha اور نیچرل ہسٹری فوٹو گرافر Radu Frentiu کر رہے ہیں۔
ان دونوں نے بتایا کہ اس سانپ کے بارے میں افواہیں سننے کے بعد انہوں نے اس کی تلاش شروع کی تھی۔
اس اژدھے کو انہوں نے Ibu Baron کا نام دیا ہے۔
خیال رہے کہ عام طور پر ایک بالغ اژدھے کی لمبائی 9 سے 19 فٹ کے درمیان ہوتی ہے۔
اژدھے چھوٹے جانوروں کو غذا بناتے ہیں مگر موقع ملنے پر بڑے جانوروں جیسے ہرن اور مگرمچھوں کو بھی سالم نگل لیتے ہیں۔
یہ سانپ اپنے جبڑے کو اتنا بڑا کرلیتے ہیں کہ آسانی سے شکار کو نگل لیں۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ اژدھے انسانوں کا شکار کریں مگر کبھی کبھار ایسا سننے میں آتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔