امیر ترین دھونی جھارکنڈ ایسوسی ایشن کے مقروض نکلے!

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مالی اعتبار سے انتہائی مضبوط شخصیت مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض نکلے۔
بتایا جارہا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی اپنی جھارکنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے 1800 روپے کے مقروض ہیں، یہ بات منظرعام پر آنے سے تنازع بھی کھڑا ہوگیا۔
جھارکنڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے ظاہر کیے گئے اکاؤنٹس میں مہندرا سنگھ دھونی پر 1800 روپے واجب الادا بتائے گئے، جس پر سابق بھارتی کپتان کے پرستاروں نے ڈرافٹ بنوایا اور جب وہ اسے ایسوسی ایشن میں جمع کرانے گئے تو اسے قبول نہیں کیا گیا، مگر ساتھ میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ دھونی نے یہ رقم ادا کردی ہے یا نہیں، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔