گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملاقات

کراچی: گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل شبیر ناریجو کی اہم ملاقات۔ ملاقات میں فورس کمانڈر سندھ بریگیڈیئر وقار حیدر رضوی بھی شریک تھے۔
ڈی جی اے این ایف نے وزیراعلیٰ سندھ سے انسداد منشیات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بارے میں گورنر سندھ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ڈرگ مافیا کا ہمیں مل کر خاتمہ کرنا ہوگا۔ صوبے کو منشیات سے پاک کریں گے۔ منشیات کی روک تھام میں انسداد منشیات فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم کردار ہے۔ والدین کی بھی ذمے داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ ان کے بچوں کی کیا مصروفیات ہیں۔
بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل غلام شبیر کی ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس نے ڈرگ اور ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے، سندھ کو منشیات سے پاک کرنا ہے،
ڈرگ مافیا کے خلاف آپریشن میں اے این ایف سندھ پولیس کو سپورٹ کرے۔
ڈی جی اے این ایف نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ اے این ایف سندھ کو منشیات سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔