ساجیت پریما داسا کو شکست، انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب

کولمبو: سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے پر مبنی مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
انورا کمارا نے انتخابات میں اپنے مدمقابل اپوزیشن رہنما ساجیت پریما داسا کو شکست دی۔
انتخابات میں فتح کے بعد انورا کمارا کا کہنا تھا، ترقی و استحکام کے ہمارے خواب نئی شروعات سے پورے ہوں گے اور سنہالیوں، تاملوں، مسلمانوں اور تمام سری لنکن شہریوں کا اتحاد ہی نئی شروعات کی بنیاد ہے۔
دھیان رہے کہ سری لنکا میں 2022 کے بدترین معاشی بحران کے بعد پہلے صدارتی انتخابات گزشتہ روز ہوئے تھے۔
انتخابات میں کسی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرنے پر صدر کا انتخاب ترجیحی ووٹوں کی گنتی سے کیا گیا تھا، سری لنکا کے موجودہ صدر رانیل وکرما سنگھے ووٹوں کی پہلی گنتی میں مقابلے سے باہر ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔