ٹوکیو اولمپکس: پاکستان کی حصول تمغہ کی آخری اُمید ادھوری، ارشد کو شکست!

ٹوکیو: جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل کی آخری اُمید ارشد ندیم شکست کھاگئے۔
ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے ہوئے جس میں پاکستان کی جانب سے میڈل کی آخری امید ارشد ندیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ پہلے مرحلے میں شامل تھے جن میں سے ٹاپ 8 نے اگلے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ ان میں ارشد ندیم 84.62 کے اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

میڈل راؤنڈ میں ٹاپ تین کھلاڑیوں کو گولڈ، سلور اور برانز میڈل کا حقدار ٹھہرنا تھا تاہم اس راؤنڈ میں ارشد ندیم متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
دوسرے راؤنڈ میں پاکستان کے ارشد ندیم پانچویں نمبر پر رہے جب کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے اس مقابلے میں گولڈ، جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ نے سلور اور جمہوریہ چیک ہی کے ویتے سلاف ویسلے نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔
یوں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام ہوا اور اس کے 10 ایتھلیٹس میں سے کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔