تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: مرکزی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کابینہ کو بتایا گیا کہ کمیٹی کی جانب سے پنجاب حکومت اور ٹی ایل پی کے مؤقف کو سننے اور حقائق کی چھان بین کے بعد تنظیم پر پابندی کا فیصلہ حقائق اور میرٹ پر مبنی تھا۔
اس کے علاوہ تنظیم پر پولیس والوں کو شہید کرنے کے الزامات ہیں، علاقائی پولیس پر تشدد اور آگ لگانے، املاک کو نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں۔
دوسرے مرحلے میں تنظیم کا انتخابی نشان کینسل کرانے کے لیے حکومت اقدامات کرے گی جو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ہوگا۔
دھیان رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال اپریل میں تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کی تھی۔