400 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد: بجلی کے بلوں میں ریلیف کے بارے میں جامع پلان حکومت نے آئی ایم ایف سے شیئر کردیا، 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔
ذرائع کے مطابق پلان کے تحت بجلی کے بنیادی یونٹ کو مرحلہ وار بڑھانے جب کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں سہولت دینے کی تجویز بھی آئی ایم ایف کو فراہم کر دی گئی ہے۔ مجوزہ پلان کے تحت ہر صارف کو بجلی کے بل قسطوں میں ادا کرنے کی سہولت دینے کی تجویز ہے، آئی ایم ایف نے رضامندی ظاہر کی تو دو ماہ کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری روک کر 250 ارب روپے کے ریلیف کے لیے رقم جمع کرنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، اگست اور ستمبر کے بلوں کو اقساط میں لینے کے لیے وزارت خزانہ تحریری گارنٹی دے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ہنگامی طور پر بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے ایکشن پلان تیار کیا جارہا ہے، بجلی کے 400 یونٹس تک استعمال کرنے والوں کو ریلیف دینے کا پلان زیر غور ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔