فٹ بال کے سپراسٹار کھلاڑی لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں

بیونس آئرس: ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے عظیم فٹ بالر لیونل میسی کو قتل کی دھمکیاں۔
لیونل میسی کے سسرالی رشتہ داروں کی سپر مارکیٹ میں 2 مسلح افراد نے اسٹار فٹ بالر کے لیے دھمکی آمیز پیغام چھوڑا اور فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حملہ آور میسی کے پیچھے کیوں آئے تھے۔
حملہ آوروں نے ایک کارڈ بورڈ پر پیغام چھوڑا ہے، جس میں لکھا کہ میسی، ہم تمہارا انتظار کررہے ہیں، جاکن ایک منشیات اسمگلر ہے اور وہ اب تمہارا خیال نہیں رکھے گا۔
لیونل میسی نے اب تک اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے اور وہ اس وقت پیری سینٹ جرمین کی طرف سے فٹ بال مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔