بلاول بھٹو نے دعوت اسلامی کی ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا
کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے کے تحت ملک گیر شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا۔
بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ دعوت اسلامی کی شوریٰ کے رکن مولانا امین عطاری اور وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت 14 اگست تک مون سون سیزن کے دوران "پودا لگائیں، درخت بنائیں” کی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں 20 لاکھ پودے لگانے کی مہم کے تحت صرف کراچی کے باغ ابن قاسم میں سات ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
دعوت اسلامی کی ملک گیر شجرکاری مہم کے تحت شہر قائد کے 300 مقامات پر پودے لگائے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب میں شازیہ مری، وقار مہدی، سعید غنی، ناصر شاہ، تیمور تالپور اور اسماعیل راہو موجود تھے۔
شہلا رضا، مرتضیٰ وہاب، گیان چند اسرانی، سعدیہ جاوید، نوید انتھونی، نجمی عالم، خلیل ہوت اور علی احمد جان بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔