ڈار کی امریکی سفیر سے آئی ایم ایف پروگرام کیلیے کردار ادا کرنے کی درخواست

اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی اور آئی ایم ایف کے قرض پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام سے آگاہ کیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے قرض بحالی پروگرام پر کردار ادا کرنے کو کہا۔
دھیان رہے کہ گزشتہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے باوجود معاہدے میں غیر معمولی تاخیر ہورہی ہے مگر چین ایک بار پھر ہمارے ریسکیو کے لیے سامنے آیا ہے اور اس نے حالیہ ہفتوں، مہینوں میں پاکستان کی بے مثال مالی مدد کی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔