عدالت عالیہ میں دانیہ شاہ نے اپنی گرفتاری چیلنج کردی

کراچی: میڈیا انڈسٹری کی مقبول شخصیت مرحوم عامر لیاقت کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ نے گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دانیہ شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی گرفتاری چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔ دانیہ اور اس کی والدہ سلمیٰ نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ دانیہ شاہ کی گرفتاری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ دانیہ کی گرفتاری کا عمل مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ تفتیشی افسر عارفہ سعید کے خلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔
ملزمہ کی والدہ کا مطالبہ ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر اسے رہا کیا جائے۔ دائر کردہ درخواست میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر عارفہ سعید کو فریق بنایا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔