بابر دور حاضر کا سب سے بہترین بلے باز ہے، ویٹوری

آکلینڈ: نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق آل رائونڈر ڈینیل ویٹوری نے بابر اعظم کو عالمی کرکٹ میں موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دے دیا ہے۔
سابق نیوزی لینڈ کپتان ڈینیل ویٹوری نے ای ایس پی این کرک انفو کے انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن میں بات چیت کرتے ہوئے بابر اعظم کو اس وقت دنیا کا بہترین بلے باز قرار دیا ہے۔

لیجنڈری لیفٹ آرم سپنر کے مطابق بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے دوران اپنی شاندار پرفارمنس کے ساتھ اس وقت سب سے زیادہ ان فارم بلے باز ہیں۔ ویٹوری کا کہنا تھا کہ کھیل کے مختلف فارمیٹس کو مجموعی طور پر بیان کرنا مشکل ہے لیکن اس وقت بابر اعظم سب سے زیادہ انفارم بلے باز ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔