سمندری طوفان شکتی کراچی سے 360 کلومیٹر دور، آج بارش متوقع

کراچی: شمال مشرقی بحیرۂ عرب میں ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہوگیا، جس کا نام شکتی رکھا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق طوفان کے لیے شکتی نام سری لنکا کا تجویز کردہ ہے، جس کا مطلب طاقت ہے۔
سمندری طوفان شکتی کے 24 گھنٹوں کے دوران شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہوا کی رفتار 75 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی، سمندری طوفان شکتی بحیرۂ عرب میں 6 اکتوبر تک رہ سکتا ہے۔
سمندری طوفان شکتی کراچی کے جنوب میں 360 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب طوفان کے دوران سمندر میں طغیانی بھی رہے گی، ماہی گیروں کو 5 اکتوبر تک گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔