6 قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، اب انگلینڈ جاسکیں گے!

لاہور: 6 قومی کھلاڑیوں کے دوسری بار پھر کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، جس کے بعد اب وہ انگلینڈ روانگی کے لیے تیار ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دوسری بار منفی ٹیسٹ آنے والوں میں فخر زمان، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ 6 کرکٹرز کے پی سی بی کی جانب سے کروائے گئے پہلے ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے، محمد حفیظ نے احتیاط کو ملحوظ رکھتے ہوئے نجی لیب سے اپنا ٹیسٹ دوبارہ کروایا جو منفی نکلا جس پر ان کا اسٹیٹس مشکوک ہوگیا تھا۔ کرکٹ بورڈ نے 26 جون کو دوبارہ ٹیسٹ کروایا جس پر ان کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رپورٹس منفی آئی تھیں، اس کے باوجود مذکورہ 6 کھلاڑیوں کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا تھا۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا تھا کہ ان 6 کھلاڑیوں کا پہلا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، دوسرے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کے باوجود یہ 6 کھلاڑی انگلینڈ نہیں جائیں گے۔ اب پی سی بی نے ان کا تیسرا ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا ہے، اب یہ کھلاڑی برطانیہ جاسکیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔