کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید شادی کے بندھن میں بندھ گئے

کراچی: سابق کپتان اور آل راؤنڈر شعیب ملک اور معروف اداکارہ ثنا جاوید نے شادی کرلی۔

ہفتے کی صبح شعیب ملک اور ثنا جاوید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شادی کی تصاویر شیئرز کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں الحمدللہ لکھا گیا اور ساتھ ہی قرآن شریف کی آیت لکھی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ثناء اور شعیب کی شادی کی تقریب کراچی میں ہوئی، جس میں دوستوں اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی، شادی کچھ روز قبل ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ ثنا جاوید نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنا نام ثناء جاوید سے تبدیل کرکے ثناء شعیب ملک رکھ دیا۔

اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی جوڑی شعیب اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں۔

طلاق کی خبروں کو کئی ماہ گزر جانے کے باوجود دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔

دونوں کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے اذہان کی پیدائش ہوئی تھی۔

گلوکار عمیر جسوال کا نکاح اکتوبر 2020 میں ثناء جاوید سے ہوا تھا، ان کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ دنوں سامنے آئی تھیں، جس کی تردید یا تصدیق جوڑے کی جانب سے نہیں کی گئی تھی۔

دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پروفائل سے اپنے نکاح کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھیں۔

 

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔