کورونا زدگان ایک لاکھ 98 ہزار سے متجاوز، 4035 جاں بحق
اسلام آباد: گزشتہ روز ملک بھر میں مزید 74 کورونا مریض جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اس وبا سے لقمۂ اجل بننے والوں کی تعداد 4 ہزار 35 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 33 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 12 لاکھ 14 ہزار 140 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 138 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار 883 ہوگئی جن میں سے 86 ہزار 906 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے مصدقہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں ہے جہاں اس وائرس سے مبتلا افراد کی تعداد 76 ہزار 318 ہے، پنجاب میں 72 ہزار 880، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 943، بلوچستان میں 10 ہزار 116، اسلام آباد میں 12 ہزار 206، آزاد کشمیر میں ایک ہزار 3 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 417 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب مزید 74 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 4 ہزار 35 ہوگیا۔ کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 656 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 205، خیبر پختونخوا میں 890، اسلام آباد میں 120، گلگت بلتستان میں 23، بلوچستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔