کورونا زدگان 2 لاکھ 17 ہزار سے متجاوز، 4473 جاں بحق
اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ جاری ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 جب کہ مجموعی اموات 4473 ہوگئی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 78 افراد جاں بحق ہوئے اور 4 ہزار 339 نئے کیسز سامنے آئے۔
کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی اور مزید 3892 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی، جس کے بعد شفایاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 694 ہوگئی ہے۔
ملک میں مزید 22 ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح مجموعی طور پر 13 لاکھ 27 ہزار 638 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا متاثرین کی تعداد 86 ہزار 795، پنجاب میں 77 ہزار 740، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 938، بلوچستان میں 10 ہزار 608، اسلام آباد میں 13 ہزار 82، آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 135 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 511 ہوگئی۔