روئی کی فی من قیمت مزید 400 روپے بڑھ گئی

کراچی: پنجاب کی کاٹن مارکیٹس میں جمعرات کوروئی کی فی من قیمت مزید400 روپے بڑھ گئی۔
مقامی برآمد کنندہ ٹیکسٹائل ملوں کو یورپین مارکیٹوں سے نئے برآمدی آرڈرز کی موصولی اور طلب بڑھنے کے باعث پنجاب کی کاٹن مارکیٹس میں جمعرات کو روئی کی فی من قیمت میں مزید 400 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں فی من روئی کی قیمت 8900 روپے کے ساتھ رواں سیزن کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ گزشتہ چند روز میں بعض ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندگان کو ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کے علاوہ دیگر پروڈکٹس کے بھی بڑی مقدار میں برآمدی آرڈرز موصول ہوئے ہیں لیکن نئی سیزن کی معیاری روئی کی رسد محدود ہونے سے روئی کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔