عوام کی بے احتیاطی: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خطرہ بڑھنے لگا
لاہور: کورونا قہر نے پر پھیلا لیے، پنجاب میں کورونا کی دوسری لہر کے خطرے کے پیش نظر آفیشل تھریٹ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا پھر سر اٹھانے لگا، متعدد اہم عہدے دار اور سرکاری افسران اس مرض میں مبتلا ہوگئے۔
اس لہر کی بڑی وجہ عوام کی بے احتیاطی ہے، صوبائی حکومت نے خطرے کے پیش نظر آفیشل تھریٹ جاری کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ کےمتعدد وزراکورونا وائرس کا شکار ہوگئے، متعدد افسران کی حالت خراب ہے۔
خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔